http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 21 March, 2006, 12:18 GMT 17:18 PST

متنازع کارٹون پر چرچ کی معذرت

ویلز میں اینگلیکن چرچ نے ایک میگزین میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں متنازعہ کارٹونوں کے حوالے سے ایک نئے کارٹون پر مسلمانوں سے معافی مانگی ہے۔

مقامی زبان میں شائع ہونے والے اس میگزین کے کارٹون میں کئی دیوتاؤں کو دکھایا گیا ہے جو، کارٹون کے مطابق، پیغمبرِ اسلام سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے(دیوتاؤں) ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہوا ہے لہذا پیغمبرِ اسلام کو شاکی نہیں ہونا چاہیئے۔

متنازع کارٹونوں پر خصوصی ضمیمہ

اس میگزین کی اشاعت محدود ہے۔ تاہم واقعہ کے بعد میگزین کے ایڈیٹر نے استعفیٰ دے دیا ہے اور چرچ اس کوشش میں ہے کہ سارے کے سارے میگزین حاصل کرکے انہیں تلف کیا جا سکے۔

ویلز کی مسلم کونسل نے چرچ کی معذرت قبول کر لی ہے۔