Tuesday, 21 March, 2006, 13:04 GMT 18:04 PST
برطانیہ میں بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سات برطانوی پاکستانیوں پر مقدمہ شروع کیا جا رہا ہے۔
ساتوں ملزمان پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان اور نوجوان ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ وہ برطانیہ میں دھماکے کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے امونیم نائٹریٹ کھاد کی بڑی مقدار استعمال کرنے والے تھے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مقدمہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔ اس مقدمے کو برطانیہ میں اب تک مشتبہ شدت پسند مسلمانوں پر چلایا جانے والا سب سے بڑا مقدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔