Sunday, 19 March, 2006, 13:28 GMT 18:28 PST
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالی قصبے دحلوئیہ میں امریکی فوج کی جوابی فائرنگ سے کم از کم آٹھ عراقی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی فوج پر فوجی آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا۔ امریکی فوج کی جوابی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے میں ایک عورت اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر ترجمان نے بتایا کہ امریکیوں نے ایک گھر پر بم برسائے اور فوج کے ایک افسر سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
شمالی بغداد کے علاقے میں جاری فوجی آپریشنز کے دوران مزاحمت کارروں اور امریکی اور عراقی فوج کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ایک اور واقعے میں شمالی قصبے موصل میں مسلح افراد کے فائرنگ سے پولیس کے تین اہلکار مارے گئے ہیں۔
بغداد کے شمال مشرقی حصے بقوبہ میں دو بم حملوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ بارہ دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔