http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 18 March, 2006, 10:30 GMT 15:30 PST

حکومت حامی افغان رہنما ہلاک

افغانستان میں مبینہ طالبان نے حملہ کرکے افغان حکومت کے حامی ایک اہم رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔

غزنی صوبے کے سابق گورنر تاج محمد قاری بابا کوان کی گاڑی پر گھر کے قریب حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ اس حملے میں ان کی گاڑی میں سوار تین اور افراد بھی سوار تھے۔

قاری بابا نے مجاہدین کے ساتھ مل کر افغانستان پر روس کے قبضے کے دوران مسلح جدوجہد کی تھی لیکن بعد میں طالبان حکومت کے مخالفین میں شامل ہوگئِے تھے۔

نامہ نگاروں کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے جنوب اور مشرقی افغانستان میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور حکومت کے حامی افغان رہنماؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔