http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 17 March, 2006, 18:17 GMT 23:17 PST

جماعت الدعوہ کے رکن کونوسال قید

برطانیہ میں مقیم ایک شخص کو ایک شدت پسند تنظیم کو فنڈز اور ہتھیار فراہم کرنے پر نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

برطانیہ کے شہر کوونٹری کے اکتیس سالہ محمد اجمل خان نے ایک سماعت کے دوران اس گروپ کے ساتھ منسلک ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

اجمل خان بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم گروپ لشکر طیبہ جو کہ اب جماعت الدعوہ کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

سنیئر بروک کی ایک عدالت نے اجمل خان کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے مقدمات زیادہ سخت سزائیں دینے کے اختیارات دینے پر غور کرنا چاہیے۔

جن الزامات کا اعتراف اجمل خان نے کہا ہے ان میں زیادہ سے زیادہ چودہ سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

لندن کی عدالت کے جسٹس فلفورڈ نے کہا خان اس گروپ میں بااختیار حیثیت حاصل تھی اور ان کو لندن میں جمع کیے گئے کروڑوں پوانڈ کے فنڈ تک دسترس حاصل تھی۔