Friday, 10 March, 2006, 03:01 GMT 08:01 PST
عراق میں تیرہ مزاحمت کاروں کو حکومت کے بقول سورش میں حصہ لینے پر پھانسی دی گئی ہے۔ عراق میں امریکہ کی سالاری میں کی جانے والی دراندازی کے بعد کسی کو پھانسی دیے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
اس سے پہلے عراق امریکہ کے ایک انتہائی سینئر جنرل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دو روز قبل بغداد سے ایک نجی کمپنی کے جن افراد کو نامعلوم افراد لے گئے تھے انہیں اغوا کیا گیا ہے۔
جنرل رک لنچ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو جن لوگوں نے اغواء کیا ہے انہوں نے پولیس ہی کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ اس میں عراقی سکیورٹی فورسز کا کوئی حصہ ملوث نہیں ہے۔
ان مغویوں کے بارے میں اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں کس نے اغوا کیا اور کیوں اغواء کیا۔