http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 10 March, 2006, 05:33 GMT 10:33 PST

’فوجی کارروائی کا راستہ کھلا ہے‘

اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے فوجی کارروائی سمیت کوئی راستہ بند نہیں کیا۔

ایران دہشت گردو کا گڑھ ہے

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کا ایران کا ایٹمی پروگرام سلامتی کونسل کے لیے ایک حقیقی امتحان ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایٹمی توانائی کے امور پر نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کے دو روز قبل کیے جانے والے اس فیصلے کے بعد کیا ہے کہ ایران سے جوہری توانائی کے تنازعے کو سلامتی کونسل بھیجا جائے۔

اس قبل امریکی وزیرخارجہ کونڈالیزا رائس کہہ چکی ہیں کہ ایران عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود ایٹمی ہتھیار بنانے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ان اردوں کا واحد جواب یہ ہے کہ اسے یہ نہ کرنے دیا جائے۔

اس کے برخلاف ایران کا اصرار ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن مقاصد کے لیے ہے۔