Thursday, 09 March, 2006, 01:00 GMT 06:00 PST
جوہری توانائی سے متعلق امور کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے ویانا مذارات کی ناکامی کے بعد ایک رپورٹ بظاہر کارروائی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیج رہا ہے۔
خود ان کے الفاظ میں ’ہمیں یقین ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ برطانیہ اور جرمنی کا موقف بھی یہی ہے اور میر ے خیا ل میں پابندیاں لگانے سے ماضی میں کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کو اس تنازع کا حل نکالنے کی کوششیں جاری رکھنی چاہیّں۔
اقوام متحدہ کا اداری ویانا میں جاری بات چیت میں بظاہر ناکامی کے بعد سلامتی کونسل کو کارروائی کے لیے رپورٹ بھیج رہا ہے۔
جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے میں امریکہ کے مندوب گریگری شلتی نے ایران سے کہا ہے کہ وہ محاذ آرائی کے بجائے تعاون کی راہ اپنائے اور مذاکرات میں سنجیدگی سے کام لے۔
مفاہمت کی ہر ممکن کوشش ہے |
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس اگلے ہفتے ہو سکتا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ پابندیاں لگنے کا کوئی فوری امکان ہے کیونکہ چین اور روس اس طرزعمل کی مخالفت کر رہے ہیں۔