Saturday, 04 March, 2006, 04:34 GMT 09:34 PST
فرانس کے صدر ژاک شراک سنیچر کو سعودی عرب کا تین روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں جس میں اقتصادی تعاون کے علاوہ دہشت گردی سے نمٹنے میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔
ژاک شیراک دورے کے دوران سعودی عرب کی مجلس شعوریٰ سے بھی خطاب کریں اور وہ ایسا کرنے والے پہلے غیر عرب رہنما ہوں گے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق صدر شراک دونوں ممالک کے درمیان ’دہشت گردی کے خلاف لڑائی‘ میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر زور دیں گے۔
نامہ نگار کے مطابق فرانسیسی رہنما تیل سے مالا مال سعودی عرب کی معیشت سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میزبان ملک کے ساتھ دفاعی معاہدے بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
امریکی اور برطانوی کمپنیاں پہلے ہی سعودی عرب میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں۔
فرانسیسی صدر کے دورے دوران لوورخ عجائب گھر کی جانب سے منعقد کی جانے والی اسلامی فنون کی ایک مشترکہ نمائش کا بھی افتتاح ہوگا۔