Saturday, 04 March, 2006, 11:40 GMT 16:40 PST
عراقی شہر بغداد کے جنوبی ضلعے میں ایک بازار کے نزدیک بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ کار بم کے ذریعے یا پھر مارٹر حملے سے کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے نزدیک منی بس کے اڈے پر کیے جانے والے دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی دارالحکومت کے طفرانیہ ضلعے میں یہ دھماکہ اس پابندی ہٹائے جانے کے ایک ہی دن بعد کیا گیا ہے جوکہ ٹریفک پر عائد کی گئی تھی تاکہ کار بم حملوں کو روکا جاسکے۔
دھماکے سے منی بس جل کر تباہ ہوگئی۔
ایک غیر مصدقہ اطلاع یہ بھی ہے کہ بم کو بس کے اندر نصب کیا گیا تھا۔
جس مقام پر یہ تازہ حملہ کیا گیا ہے وہ ناہروان علاقے کے نزدیک واقع ہے جہاں جمعرات کو ایک فرقہ وارانہ حملے میں انیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔