http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 03 March, 2006, 19:06 GMT 00:06 PST

حماس اور روس کے ماسکومیں مذاکرات

فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کے رہنماؤں نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کے بعد اس ملاقات کو مثبت قرار دیا ہے۔

حماس کی انتخابات میں کامیابی کے بعد مشرقی وسطیٰ میں مصالحت کی کوششیں کرنے والے کسی ملک کے نمائندے سے پہلی ملاقات تھی۔

سرگئی لاورور نے اس ملاقات میں حماس کے رہنماؤں کو خبردار کیا کہ وہ بہت جلد اپنے آپ کو ایک شدت پسند تنظیم سے سیاسی تنظم میں تبدیل کریں۔

روسی وزیر خارجہ نے حماس پر زور دیا کہ وہ ماضی میں فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل ے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بھی پاسداری کریں۔

حماس نے مذاکرات سے پہلے یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے اس پر ڈالے جانے والے دباؤ کو ہر گز قبول نہیں کرے گی۔

اقوام متحدہ اور یورپی برادری حماس سے مذاکرات کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور روس کی طرف سے حماس کو مذاکرات کے لیے دی جانے والی دعوت کی اسرائیل نے مذمت کی تھی۔