Tuesday, 21 February, 2006, 11:59 GMT 16:59 PST
ایک امریکی عجائب گھر نے اطالوی وزارت ثقافت سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ اٹلی سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی چھ قدیم اشیا واپس کر دے گا اور ان کے بدلے اٹلی سے اتنی ہی اہمیت کے فن کےنمونے ادھار حاصل کرے گا۔
امریکہ سے اٹلی منتقل ہونے والی چھ قدیم اشیاء نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے پاس ہیں اور ان میں ایک ڈھائی ہزار سال پرانا گلدان بھی شامل ہے۔
اٹلی کے حوالے کیے جانے والے دیگر نوادرات تین سے پانچ قبل مسیح کے بتائے جاتے ہیں جو لاس اینجلس کے جے پال گیٹی عجائب گھر میں تھے اور مبینہ طور پر اٹلی سے چوری کر کے امریکہ پہنچائے گئے تھے۔
اطالوی حکام حالیہ مہینوں میں ملک سے غیر قانونی طور پر باہر بھیجے جانے والے نوادرات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
اٹلی نے گیٹی عجائب گھر کی نگران میرین ٹروُ پر چوری شدہ نوادرات وصول کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا ہے۔