Sunday, 19 February, 2006, 05:23 GMT 10:23 PST
پاکستان نے اتوار کو تھوڑے فاصلے پر جوہری ہتھیار لیے جانے کی صلاحیت رکھنے اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائیل حتف دو یا ابدالی کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔
امریکی خبررساں ادار ے اے پی نے پاکستانی فوجی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ابدالی پاکستان کا بنایا ہوا میزائل ہے۔
ابدالی جو کہ دو سو کلو میٹر کے فاصلے تک مار کرسکتا ہے جوہری اور روائتی دونوں ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق اس تجربے سے تمام متوقع نتائج حاصل کرلیے گئے ہیں۔
گزشتہ سال اکتیس مارچ کو بھی پاکستان نے ابدالی یا حتف دو کا تجربہ کیا تھا۔ اس وقت حکام نے کہا تھا کہ یہ میزائیل ایک سو اسی کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین تجربے کے بعد کہا گیا ہے کہ یہ میزائیل دو سو کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے۔