Saturday, 18 February, 2006, 23:35 GMT 04:35 PST
شمالی نائجیریا میں متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نائجیریا کے شمالی شہر میدوغری میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں نے گیارہ گرجا گھروں اور عیسائیوں کی دکانوں اور کاروباری مراکز کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔
ان پرتشدد ہنگاموں کے بعد فوج نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
اس سے قبل لیبیا کےشہر بن غازی میں اطالوی قونصلیٹ کے باہر احتجاج میں دس افراد ہو گئے تھے۔
اس متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت پر پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے اور پاکستان میں ان کارٹونوں پر احتجاج میں پانچ جبکہ افغانستان اور صومالیہ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔