Friday, 17 February, 2006, 12:30 GMT 17:30 PST
ایران نے برطانیہ سے کہا ہے کہ عراق میں تعینات اپنے فوجیوں کو جنوبی عراق سے نکال لے۔
ایران کے وزیر خارجہ منہوچر متقی نے لبنان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی عراق میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے کہا کہ ایران اس طرح کے مطالبے کر کے اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی حکام برطانوی فوجیوں پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ اس کے ایجنٹ خوزستان میں نسلی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب عراق میں برطانوی فوجیوں کی طرف سے عراقی نوجوانوں پر تشدد کے الزامات کی تحقیق ہو رہی ہے۔
برطانیہ کے فوجیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2003 میں احتجاج کرنے والے عراقی نوجوانوں پر تشدد کیا تھا۔