Friday, 17 February, 2006, 16:21 GMT 21:21 PST
ڈنمارک میں شائع ہونے والے متنازعہ کارٹون کے خلاف بنگلہ دیش میں کئی اسلامی تنظیوں نے مظاہرے کیے ہیں۔
دارالحکومت ڈھاکہ کی مرکزی مسجد کے باہر نماز جعمہ کے بعد کئی مظاہرے ہوئے۔
اس موقع پر ڈھاکہ میں احتجاج کرنے والے لگ بھگ پانچ سو مسلمانوں نے ڈنمارک اور مغربی ممالک کے خلاف نعرے لگائے۔
مقررین نے ڈنمارک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی اور ڈنمارک کے پرچم بھی جلائے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آج کے مظاہرے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں چھوٹے پیمانے پر ہوئے۔