http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 13 February, 2006, 11:46 GMT 16:46 PST

’ویڈیو سے باہمی اعتماد کم ہوا ہے‘

عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی فوجیوں کی مار کٹائی کی ویڈیو سے وہ باہمی اعتماد کم ہوا ہے۔ جو دونوں فریقوں کے درمیان پایا جاتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں بظاہر برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں عراقی شہریوں کو زدوکوب ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔

ترجمان بشر انہر کا کہنا ہے کہ برطانوی افواج عراق میں اچھا کام انجام دے رہی ہیں لیکن ابھی انہیں عراقیوں کے دل و دماغ جیتنے کا مرحلہ سر کرنا ہے۔

انہوں نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ وہ تشدد کے اس واقعے میں ملوث برطانوی فوجیوں سے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
ادھر برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئر کہہ چکے ہیں کہ اس ویڈیوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی تین نوجوانوں کو لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔