http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 11 February, 2006, 03:54 GMT 08:54 PST

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں کئی ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

ایک ہیلی کاپٹر سے فائر کیے جانے والے بارود نے دیرالبلاح نامی شہر میں ایک کار کو تباہ کردیا۔ لیکن اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس کار میں سوار دو افراد بچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک دوسرا حملہ ایک فوجی طیارے سے کیا گیا لیکن بارود ایک خالی میدان میں جاگرا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے ایسے ٹھکانوں پر کیے گئے جہاں سے فلسطینیوں نے راکٹ داغے تھے۔ ان حملوں میں فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

مبصرین کے مطابق اسرائیلی فوج سڑکیں تباہ کرنے کے لیے اس طرح کے حملے کرتی رہتی ہے تاکہ شدت پسند یہاں سے ہتھیار لےکر نہ جاسکیں۔

یہ حملے ایک ہفتے قبل ہی اسلامی جہاد کے ایک رہنما کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد کیے گئے ہیں۔