Thursday, 09 February, 2006, 12:56 GMT 17:56 PST
افغانستان کے صوبہ ہرات میں شیعہ سنی فسادات ہوئے ہیں جن میں کم از کم پانچ افراد ہو گئے ہیں۔
ہرات ہسپتال کے ایک ڈاکٹر بی آر عالمے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان فسادات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے ۔
ہرات میں فسادات یوم عاشورہ کا جلوس گزرنے کے بعد شروع ہوئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتیں گولیاں لگنے اور گرینیڈ پھٹنے سے ہوئیں۔
کابل میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ فسادات کیسے شروع ہوئے ۔ افغانستان میں نسلی اورگروہی فسادات ہوتے ہیں لیکن شیعہ سنی فسادات کو کوئی تاریخ نہیں ہے۔