Tuesday, 07 February, 2006, 09:59 GMT 14:59 PST
عراق کے دار الحکومت بغداد کے ایک پر ہجوم بازار میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔
دھماکوں میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس کے پانچ اہلکار شامل ہیں۔
بم کے دونوں دھماکے باب الشارجی کے بازار میں تقریباً ایک ہی وقت ہوئے۔
فلوجہ
ادھر فلوجہ کے شہر میں بلدیاتی کونسل کے سربراہ کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
عراق میں موجود امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز میں اس کے چار فوجی مرینز مارے گئے ہیں۔ یہ فوجی سڑک کے قریب ہونے والے دو حملوں میں ہلاک ہوئے۔