Monday, 06 February, 2006, 18:12 GMT 23:12 PST
امریکی صدر بش کے تجویز کردہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں سکیورٹی اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اس جٹ خسارے کوکم کرنے کے لیے تقریباً ایک سو چالیس مقامی نوعیت کے پروگراموں کو ختم کردیا گیا ہے۔
صدر بش نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ملک میں سب سے اہم ضرورت پر اپنی توجہ اور پیسہ مرکوز رکھنا چاہتی ہے اور وہ ہے امریکی شہریوں کی حفاظت۔
اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال میں شعبہ طب اور صحت کےشعبے کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہوگا۔ اگلا بجٹ دو اعشاریہ آٹھ ہزار ارب ڈالر کے منصوبوں پر مشتمل ہے۔
شعبہ صحت کے بجٹ میں کمی نے حزب مخالف ڈیموکریٹس کو مشتعل کردیا ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے فنڈز میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد عراق اور افغانستان میں جاری تنازعات کی لاگت سے نمٹنا ہے۔
اس مرتبہ امریکی تاریخ کا ریکارڈ خسارہ ہے اور توقع ہے کہ یہ چار سو تیئس ارب ڈالر پر مشتمل ہوگا۔