http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 05 February, 2006, 20:18 GMT 01:18 PST

برطانیہ اور بیروت احتجاج کی ویڈیوز

لبنان میں مظاہرین نےمتنازعہ کارٹونوں کی اشاعت پر ایک مظاہرے کے دوران بیروت میں واقع ڈنمارک کے سفارتخانے کونذر آتش کردیا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفارت خانے کی عمارت کے باہر جمع تھے۔ تقریبا دو ہزار فوج اور پولیس کے جوان اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے ہجوم کو عمارت سے دور رکھنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

بیروت میں ڈنمارک کے سفارتخانے کو نذرِ آتش کرنے کی ویڈیو

برطانیہ کی ایک تنظیم حزب التحریر نے ڈنمارک میں شائع ہونے والے کارٹون سے شروع ہونے والے تنازع کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی جس پر جمعہ کو لندن میں مظاہرے کیے گئے۔

حزب التحریر کے ترجمان تاج مصطفیٰ سے بی بی سی کے اینڈریو مار سے انٹرویو کے دوران مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کیلیے احتجاج پُر امن رکھیں۔

جمعہ کو لندن میں ہونے والے مظاہروں کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو