Friday, 03 February, 2006, 08:16 GMT 13:16 PST
سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جوہری معاملات پر نظر رکھنے والا ادارہ آئی اے ای اے جمعہ کو ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو سلامتی کونسل میں بھیج دے گا۔
اطلاعات کے مطابق روس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف پابندی لگانے کے معاملے کو ایک تک مؤخر کر دیا جائے تو وہ ایران کے ساتھ تنازعہ کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کی حمایت کرے گا۔
امریکہ اور یورپی یونین اس معاملے کو سلامتی کونسل کے سامنے رکھنے کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔
ایرن نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ اپنے جوہری پروگرام پر عملدرآمد تیز کر دے گا۔
ایران کے اعلیٰ مصالحت کار علی لاریجانی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کے جوہری پروگرام کا معاملہ سلامتی کونسل کے سامنے رکھا گیا تو وہ اقوام متحدہ کے معائنے روک دے گا اور پر اپنے پر امن جوہری پروگرام ’بغیر کسی روک ٹوک‘ کے عمل درآمد شروع کر دے گا۔
ایران نے حال ہی میں یورینیم کی افزودگی کے پروگرام پر دوبارہ کام شروع کر دیا تھا۔ ایران میں ابھی یورینیم کی مکمل افزودگی نہیں ہو رہی جس سے نیوکلیر ری ایکٹر یا ایٹم بم بنانا ممکن ہو سکتا ہے لیکن مغربی قوتوں کو اس بارے میں تشویش ہے۔