Friday, 03 February, 2006, 02:47 GMT 07:47 PST
برطانیہ میں انتہائی دائیں بازو کی پارٹی برٹش نیشنل پارٹی کے قائد کو نسلی منافرت بھڑکانے کے دو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔
نِک گرِیفن کی تقریریں جن کی بنا پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا بی بی سی کے ایک رپورٹر نے چوری چھپے ریکارڈ کرلی تھیں۔
نِک گرِیفن اور مارک کولیٹ کو ان الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں پر ان دوسرے الزامات میں دوبارہ مقدمے چلائے جائیں گے جن پر جیوری اپنا فیصلہ نہیں دے سکی ہے۔
نکن گریفن نے جیوری کے سامنے ان الزامات کی تردید کی کہ انہوں نے نسلی منافرت کی کوشش نہیں کی۔
جیوری کی طرف کی سے فیصلہ نہ کرنے کے وجہ سے بری ہونے پر نک گریفن نے کہا کہ آج برطانیہ کے لوگوں کے لیے اہم دن ہے اور لاکھوں لوگ اپنا سر بلند کر کر چل سکیں گے۔
نک گریفن اور ان کے ساتھیوں نے بی بی سی کی خفیہ طور پر تیار کی گئی ایک ڈاکیومنٹری فلم ’سیکریٹ ایجنٹ‘ میں کیا ہے جو گزشتہ رات بی بی سی ون پر دکھائی گئی۔
اس فلم کی تیاری کے لیے بی بی سی کے رپورٹر جیسن گوائن نے کئی ماہ بی این پی کا کار کن بن کر گزارے اور خفیہ طور پر ہونے والی گفتگو اور باتیں ریکارڈ کیں۔