Thursday, 02 February, 2006, 05:25 GMT 10:25 PST
امریکی صدر بش نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چھ سال میں بائیو ٹیکنالوجی پٹرول کا متبادل فراہم کرسکے گی۔
اپنے سٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سائنسدان مکئی سے ایتھینول تیار کررہے ہیں اور جلد ہی وہ دوسری اشیا مثلاً گھاس اور لکڑی وغیرہ سے ایتھینول پیدا کرسکیں گے۔
اگرچہ فصلوں سے فیول پیدا کرنے کی صلاحیت پچھلے کئی سال سے موجود ہے تاہم نامہ نگاروں ک کہنا ہے کہ سائنسدان اس باے میں اتنے پر اعتماد نہیں ہیں اور اس بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں سے فیول پید کرنے کے عمل کے لیے بذات خود بہت توانائی درکار ہوتی ہے اور سے فصلوں کے علاوہ زمین بھی زیر استعمال آتی ہے جسے بصورت دیگر خوراک کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
صدر بش نے اپنے خطاب کے دورن توانائی سے متعلق ایک پروگرام کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد صاف توانائی کی ٹیکنالوجی بنانا ہے۔