Wednesday, 01 February, 2006, 05:19 GMT 10:19 PST
ابھی ابھی ملنے والی اطلاعات کے مطابق بغداد میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ایک خبر رساں ادارے کی اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو ہے۔
اب تک کی اطلاعات کہ مطابق ہلاک ہونے والے مزدور تھے اور زیر تعمیر عمارت میں کام ملنے کا انتظار کررہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ مسجد کے قریب ہوا ہے۔