Tuesday, 24 January, 2006, 03:49 GMT 08:49 PST
کینیڈا کے وزیر اعظم پاؤل مارٹن نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ سوموار کو ہونےو الے انتخابات کے نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی قدامت پرست جماعت کنزرویٹو پارٹی نے بارہ بعد انتخابات جیت لیے ہیں۔
کنزرویٹو پارٹی کو انتخابات میں واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی ہے اور اس کو حکومت بنانے کے لیے کسی دوسری پارٹی سے اتحاد کرنا پڑے گا۔ کنزریٹو پارٹی نے پارلیمنٹ کی 302 سیٹوں میں سے 125 سیٹیں جیت لی ہیں ۔ پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم تیس اور ممبران کی حمایت ضروری ہے۔
کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ہارپر نے، جن کا تعلق مغربی کینیڈا سے ہے ، ٹیکسوں میں کمی اور بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے وعدے پر انتخاب جیت سکے ہیں۔
حکمران لبرل پارٹی کے سربراہ پاؤل مارٹن نے کہا ہے کہ وہ انتخاب میں ہار کے باوجود پارٹی کی قیادت سے مستعفی نہیں ہوں گے۔