Monday, 23 January, 2006, 22:24 GMT 03:24 PST
لندن میں ہونے والی ایک تقریب میں جدید دور میں اسلام کے موضوع پر یورپ کی سب سے بڑی نمائش منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
لندن کے مئیر کین لیونگسٹوں نے کہا ہے کہ اسلام ایکسپو سے مسلمانوں اور غیر مسلموں میں ہم آہنگی اور یگانگت پیدا کرنے کا ایک موقعہ ملا گا۔
اسلام پر اس نمائش کے منتظمیں کا کہنا ہے کہ اس نمائش کے ذریعے اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
اس چار روزہ نمائش میں جو جولائی کی چھ تاریخ سے شروع ہو گی اسلامی تقافت اور تاریخی ورثے پر نمائشوں کے علاوہ اسلام کے بارے میں فلموں، لیکچروں اور ورک شاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقعہ پر نمائش کے منتظمیں کا لندن بم حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو مدعو کرنے کا بھی ارادہ رکھتے کیونکہ یہ نمائش لندن بم حملوں کی پہلی برس کے موقعہ پر منعقد کی جارہی ہے۔