http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 24 January, 2006, 02:23 GMT 07:23 PST

3 امریکیوں سمیت 9 افراد ہلاک

عراق میں تشدد کے واقعات میں کم از کم چھ عراقی اور تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بغداد میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ہونےوالے ایک خودکش کار بم حملےمیں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

عراقی حکومت کے ایک اعلی اہلکار کو جو سنی فرقے کی مسجدیوں کا انتظام چلانے کے ذمہ دار تھے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

دو عراقی پولیس اہلکار جنوبی بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں جان بحق ہو گئے۔

امریکی فوجی حکام نے کہا کہ ایک امریکی فوجی گشت کے دوران سڑک کے کنارے ایک بم پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ دو اور امریکی فوجی بغداد کے شمال میں اسی طرح کے واقع میں ہلاک ہوگئے۔