http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 21 January, 2006, 22:40 GMT 03:40 PST

ایران کو اسرائیل کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر دفاع شول موفاز نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں خبرادار کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع شول موفاز نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ کسی طور بھی برداشت نہیں کرے گا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے۔

شول موفاز نے کہا کہ اس وقت اسرائیل اس معاملے کو طے کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دے رہا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کر رہا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے لیکن مغربی ممالک کو شک ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔