Thursday, 19 January, 2006, 02:39 GMT 07:39 PST
سعودی عرب کی حکومت نے سویڈن کی فٹبال ٹیم کے خلاف سعودی ٹیم کے میچ کے دوران عورت تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی عرب نے پہلے عورتوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سویڈن میں ایک شور برپا ہو گیا اور سویڈن کی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کرنا مناسب سمجھا۔
سعودی میں سویڈن کی سفارت کاروں نے سعودی حکومت کے اہلکاروں سے مل کراپنی حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا ۔
سویڈن دنیا میں عورتوں کو حقوق کے مسئلے پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ حساس ہے ۔ سویڈن کی پارلیمنٹ میں عورتوں کا تناسب پینتالیس فیصد ہے جو دنیا میں سب زیادہ ہے۔
سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کے بعد اب سویڈش اور سعودی خواتین کو گروانڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔
فٹ بال میچ کو جو ریاض کے ایک گروانڈ میں ہونا تھا، تبدیل کر کے ایک اور گراونڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔