Friday, 13 January, 2006, 02:41 GMT 07:41 PST
سابق عراقی حکومت میں نائب وزیر اعظم طارق عزیز کے وکیل نے کہا ہے کہ حراست کے دوران طاق عزیز پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور چند ہفتوں سے زیادہ ان کے بچنے کی امید نہیں ہے۔
وکیل بادی عارف عزت نے بتایا کہ امریکی فوجی ڈاکٹروں کے مطابق ان کے دماغ میں جمے ہوۓ خون کا ٹکڑا یا blood clot ہے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال میں منتقل کرنے انکار کردیا ہے۔
مسٹر بادی عارف عزت کا کہنا ہے کہ طارق عزیز کو ایک ایسی کمرے میں رکھا جا رہا ہے جہاں صرف کتوں کو ہی رکھنا مناسب ہو گا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ طارق عزیز کی صحت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تشویش نہیں ہے۔
طارق عزیز دوسرے سابق وزیروں کی طرح سرکاری طور پر عراق کی تحویل میں ہیں لیکن امریکی کنٹرول میں زیر حراست ہیں۔