Saturday, 07 January, 2006, 10:24 GMT 15:24 PST
عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد میں ایک امریکی خاتون صحافی کو اغواء جبکہ اس کےمترجم کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مترجم کی لاش اس کے شناختی کاغذات کے ہمراہ ملی۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صحافی اور اس کا مترجم شہر کے مغربی علاقے میں واقع سنی جماعت کے ایک اتحادی ہیڈ کوارٹر کے دورے پر تھے۔
مزاحمت کاروں کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو تواتر کے ساتھ اغواء کیا جاتا رہا ہے۔
امریکی صحافی کی اب تک شاخت نہیں ہو سکی ہے۔ عراق میں فرانس کے ایک انجنیئر کو بھی اغواء کیا گیا ہے۔