Sunday, 01 January, 2006, 11:44 GMT 16:44 PST
فلسطین کے علاقے غزہ سے اغوا کیے جانے والے اطالوی شہری کو رہا کر دیا گیا ہے۔اٹلی کے شہری کو خان یونس کے جنوبی قصبے سےاغواء کیا گیا تھا۔
فلسطین کےصدر محمود عباس نےغزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کو بحال کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
عزہ میں غیر ملکیوں کے اغواء کی وارداتیں عام ہیں۔ جہاں مغویوں کو عام طور پر بغیر کوئی گزند پہنچائے رہا کر دیا جاتا ہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق اٹلی کی شہری کو زبردستی گاڑی سے اتار کر مسلح افراد نے اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے تھے لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اس علاقے کا محاصرہ کیا تو وہ اس کو چھوڑ کو فرار ہو گئے ۔