Tuesday, 27 December, 2005, 02:49 GMT 07:49 PST
لندن کے میئر کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد سے برطانوی دارالحکومت پر دس بار شدت پسند حملے کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
میئر کین لِونگسٹن نے کہا کہ اس طرح کی دو کوششیں گزشتہ جولائی میں زیرزمین ریلوے میں ہونے والے حملوں کی بعد بھی کی گئیں۔
سات جولائی کو زیرزمین ریلوے میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
لندن کے میئر نے حملے کی ناکام ہونے والی کوششوں کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے پیچھے کوئی بین الاقوامی سطح پر منظم کوشش نہیں ہے۔
گزشتہ نومبر برطانوی پارلیمان کی ٹرانسپورٹ کمیٹی نے کہا تھا کہ شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کو ’شدید خطرہ درپیش ہے۔‘
کمیٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’خطرہ اب بھی برقرار ہے۔‘