Sunday, 18 December, 2005, 18:50 GMT 23:50 PST
اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرئیل شیرون کو دفتر کام کے دوران تکلیف شروع ہوئی جس کے بعد ان کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کچھ اطلاعات کے مطابق ان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
ہسپتال کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرئیل شیرون کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
ستتر سالہ ایریئل شیرون پچھلے چار سال سے اسرائیل وزیر اعظم ہیں اور انہوں نے اگلے میں حصہ لینے کے لیے حال ہی میں لکود پارٹی کو چھوڑ کی قدیما نام سے ایک سیاسی جماعت تشکیل دی ہے۔
اسرائیل کے غزہ سے یک طرفہ انخلاء کے بعد سے لکود پارٹی میں اختلافات سامنے آنے شروع ہو گئے تھے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سنگین ہوتے گئے۔