http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 18 December, 2005, 15:07 GMT 20:07 PST

ڈک چینی عراق کے دورے پر

امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے انہیں ’عراق کو آزاد کرانے کی جنگ کا ہیرو‘ قرار دیا۔

ڈک چینی نے جمعرات کو عراق میں ہونے والے انتخابات کی تعریف کی اور کہا مضبوط سیاسی نظام کی تشکیل کے لیے اس طرح کے آزادنہ انتخابات ضروری ہیں۔

ڈک چینی کے دورے کو اتنا خفیہ رکھا گیا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم کو بھی ان کے دورے کا علم نہیں تھا۔

ڈک چینی کو عراق جنگ کا سب سے بڑا حامی تصور کیا جاتا ہے۔ ان پر اکثر امریکہ کو عراق جنگ میں دھکیلنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ڈک چینی عراق میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عراق سے امریکی فوجوں کی واپسی کی باتیں کر رہے ہیں۔

’کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عراق میں جنگ جیتنا ناممکن ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ کچھ کا خیال ہے عراق میں جہدوجہد پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔لیکن وہ تمام غلطی پر ہیں۔انہوں نے کہا عراق کو اس وقت چھوڑ جانا ہار ہے جو مسئلے کا حل نہیں ہیں‘

ڈک چینی نے آٹھ بلیک ہاک کاپڑوں کے ایک ٹولی میں کسی ایک میں بیٹھ کر بغداد کے مضافات کا دورہ کیا۔ جدید اسلحہ سے لیس یہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیز رفتاری سے پرواز کرتے ہوئے گذر گئے۔

ڈک چینی نے عراقی صدر جلال طالبانی اور وزیر اعظم ابراہیم جعفری سے بھی ملاقات کی۔