Wednesday, 30 November, 2005, 00:19 GMT 05:19 PST
امن کے چار سرگرم کارکنوں کو جن میں ایک ریٹائرڈ برطانوی بھی شامل ہے ایک غیرمعروف تنظیم نے عراق میں اغواء کر لیا ہے۔ منگل کو ان چاروں کی ایک وڈیو نشر کی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک تنظیم نے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
اس وڈیو میں برطانیہ کے شہری نارمن کیمبر بھی ہیں۔نارمن کیمبر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک امریکی تنظیم کے کارکن ہیں۔ وڈیو میں دیگر تین افراد کے ساتھ انہیں زمین پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔