Monday, 28 November, 2005, 11:46 GMT 16:46 PST
معزول عراقی صدر صدام حسین اور ان کے سات مشیروں کے خلاف مقدمہ کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ پیر کو سماعت کے چھ ہفتے بعد دوبارہ آغاز پر صدام حسین نے جارحانہ رویہ اختیار کیا۔
صدام حسین اور ان کے ساتھیوں نے عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی۔ پیر کو سماعت کے آغاز پر عدالت نے اس مقدمے کے پہلے گواہ کا ویڈیو بیان سنا۔یہ گواہ کچھ عرصہ قبل مارا جا چکا ہے۔