Friday, 25 November, 2005, 07:16 GMT 12:16 PST
چین سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایک پلانٹ پر ہونے والے دھماکے کی وجہ سے تقریباً دس ٹینکروں میں لائے جانے والے کمیائی کے برابر کا زہریلا مادہ بارہ روز پہلے سونگوا دریا میں بہایا گیا تھا۔
چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق جیلن میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے تقریباً 100 ٹن زہریلا مادہ دریائے سونگوا میں داخل ہوگیا تھا اور خارج ہونے والا یہ کیمیکل ہاربن شہر سے گزر رہا ہے۔
ہاربن کی آبادی تقریباً چالیس لاکھ ہے۔
حکام کا خیال ہے کہ زہریلا ’مادہ بینزین‘ آہستہ آہستہ روس کی طرف جاتے جاتے اپنی تاثیر کھو دے گا۔
زہریلا مادہ دو ہفتوں تک روس پہنچ جائے گا۔
چین کی سب سے بڑی تیل کمپنیوں میں سے ایک چائنا پیٹرولیم کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل مینیجر نے ہاربن کے لوگوں سے اس زہریلے مادے کے خارج ہونے پر معذرت کی ہے۔