http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 17 November, 2005, 08:06 GMT 13:06 PST

امام کی’توہین‘ پرصدام کی پٹائی

معزول عراقی صدر صدام حسین کی حضرت امام حسین کی شان میں مبینہ گستاخی کرنے پر عدالت میں پٹائی کر دی گئی۔

عراقی ٹی وی کے مطابق عدالت کے دو کلرکوں نے ’جابر حکمران کو کئی گھونسے مارے‘۔

اطلاعات کے مطابق سابق عراقی صدر پر اس وقت عدالت کے دو کلرکوں نے اس وقت حملہ کر دیا جب انہوں نے اپنے خلاف مقدمے کی پیروی کے دوران دو شیعہ اماموں، حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے بارے میں مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔

عراقی ٹی وی کے مطابق صدام حسین نے حضرت امام حسین اور ان کے بھائی حضرت عباس کے بارے کی شان میں جب نازیبا کلمات کہے تو عدالت کے دو کلرک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور نے صدام حسین پر حملہ کر دیا اور ان کو کئی مکے مارے۔

صدام حسین پر اپنے دور اقتدار میں شیعہ آبادی کے خلاف جرائم کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

صدام حسین کا مقدمے کے بارے میں موقف ہے کہ یہ غیر منصفانہ ہے اور ان کے وکیلوں کا مطالبہ رہا ہے کہ ان کا مقدمہ ہیگ کی عالمی عدالت میں چلایا جائے۔