Tuesday, 15 November, 2005, 19:31 GMT 00:31 PST
امریکی سینٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراقیوں کو چاہیے کہ وہ اگلے سال سے اپنی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں تاکہ عراق سے امریکی فوجوں کا مرحلہ وارانخلاء شروع ہو سکے۔
عراق میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے بارے امریکی عوام میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو مد نظر رکھتے ہوئے سینٹ نے وائٹ ہاؤس کو عراق میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں باقاعدگی سے رپورٹ دینے کا بھی کہا ہے۔
امریکی سینٹ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹروں کی اس تجویز کو رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی اتظامیہ عراق سے فوجوں کے انخلاء کا حتمی نظام الاوقات دے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی عراقیوں کے ہاتھ دینے کی قرار داد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں اس بات عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر متفق ہو رہی ہیں۔