Sunday, 13 November, 2005, 02:58 GMT 07:58 PST
اردن نے امان کے تین ہوٹلوں پر کیے جانے والے بم حملوں کا ذمہ دار ابو مصعب الزرقاوی کو قرار دیا ہے اور حملہ آووروں کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔
گزشتہ بدھ کو کیے جانے والے ان حملوں میں ستاون ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ اردن کا کہنا ہے کہ حملہ آوور غیر اردنی تھے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آووروں کی قومیت کی نشاندھی نہیں کر سکتے۔
ان حملوں کی ذمہ داری ایک انٹر نیٹ بیان کے ذریعے القاعدہ نے قبول کی ہے اور اردن نائب وزیراعظم مروان موعاشر نے کہا ہے کہ ان بم حملوں کے ذمہ دار اردنی شدت پسند اب مصعب الزرقاوی ہیں۔
ابو مصعب الزرقاوی کو عراق میں مزاحمتی سرگرمیوں کا قاعد اور عراق کی موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مخالف قرار دیا جاتا ہے۔
اردن میں جمعہ کو ان لوگوں کی یاد میں خصوصی دعائیں کی گئی ہیں جو بدھ کے روز ہونے والے تین بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔
خصوصی دعاؤں کے علاوہ مختلف مقامات پر دھماکوں کے خلاف مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔