http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 09 November, 2005, 13:24 GMT 18:24 PST

تیس شہروں میں ایمرجنسی نافذ

فرانس کی حکومت نے پیرس سمیت تیس شہروں اور قصبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کi احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

فرانس میں دو ہفتوں سے جاری فسادات میں اب تک سینکڑوں کاروں کو جلایا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا کہ فسادات کم ہو رہے ہیں اورگذشتہ رات کو چھ سو سترہ کارروں کو جلایا گیا جو اس سے پہلے والی رات جلائی جانے والی کاروں سے ایک سو کم ہے۔

سینکڑوں گاڑیاں نذر آتش، تشدد جاری

دو ہفتے ہنگامے اس وقت شروع ہوئے جب شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے دو نوجوان پولیس سے بچنے کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

فرانس کے شمالی شہر آمیاں میں پچھلی رات کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا جبکہ دوسرے شہروں میں اب کرفیو نافذ کیا سکے گا۔

گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد لیوں شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بند کر دیا گیا ہے۔

جن شہروں اور قصبوں میں مقامی حکام کو ہنگامی اختیارات دیئے گئے ہیں ان میں پیرس کے مضافات، سٹراسبور، لیل، نیس، مارسئی، روین، ٹولوز، آمیاں، ڈیژون، اور لی ہاور شامل ہیں۔

فرانسیسی فسادیوں کو کڑی وارننگ

انتباہ کے باوجود ہنگامے جاری