Tuesday, 08 November, 2005, 12:49 GMT 17:49 PST
بنگلہ دیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی مال براد کشتی تھی جس میں ایک سو بیس مسافر بھی بیٹھا لیے گئے تھے۔
یہ کشتی جزیرہ سواندیپ سے جنوبی شہر چٹاگانگ جا رہی تھی۔
اکثر مسافروں کو پیچھے آنے والی کشتی نے بچا لیا۔
کشتی کے مسافر اپنے آبائی جزیرہ سواندیپ میں عید کی چھٹیاں گزار کر واپس چٹاگانگ میں واپس آ رہے تھے۔
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ مسافروں کو بچانے کے لیے فوراً آپریشن شروع کر دیا گیا تھا لیکن خراب موسم ان کے آڑے آ رہا ہے۔
پولیس کا خیال ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
بنگلہ دیش میں ہر سال کشتی ڈوبنے کے واقعات میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہاں کشتیاں انتہائی غیر محفوظ ہوتی ہیں اور ان پر مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں۔