Monday, 07 November, 2005, 10:55 GMT 15:55 PST
افغانستان کی ایک جانی پہچانی شاعرہ نادیہ انجمن شوہر کے تشدد کے نتیجے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
پولیس کو ان کی لاش افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پچیس سالہ نادیہ انجمن کے شوہر نے ان پر تشدد کااعتراف کر لیا ہے۔
نادیہ انجمن ہرات یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور گزشتہ سال ہی ان کی شاعری کا ایک مجموعہ شائع ہوا تھا، جس کے بعد انہیں نہ صرف افغانستان میں بلکہ ہمسایہ ایران میں جانا پہچانا جانے لگا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے نتیجے میں ان کا سر پھٹ گیا تھا اور انہیں خون کی الٹی بھی آئی تھی جس کی مدد سے سے ان کی ہلاکت کا طبی سبب معلوم کرنے میں مدد مل سکے گی۔
افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گھر والے ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔