Friday, 04 November, 2005, 04:01 GMT 09:01 PST
عراق میں سرگرم القاعدہ نے دعوی کیا کہ اس نے ایک امریکی جنگی ہیلی کاپٹر، کوبرا کو تباہ کردیا ہے جس میں دو پائلٹ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراق میں القاعدہ کے لیڈر ابو مصعب الزرقوی کے گروپ نے امریکی ہیلی کاپٹر کو گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی اور فرانسییسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ بدھ کو بغداد سے نزدیکی شہر رمادی میں ایک کارروائی کے دوران کوبر ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی میجر جنرل رک لینچ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو زمین سے فائرنگ کر کے تباہ کیا گیا ہے۔
علاقے میں موجود فوجی پٹرول کو ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا پتہ چلا توحموی ٹینٹ میں بیٹھے فوجی نے مداخلت کرنی چاہیے لیکن وہ بھی ایک زمینی بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
بدھ سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔