Friday, 04 November, 2005, 15:24 GMT 20:24 PST
برطانوی پولیس برمنگھم کے ایک قبرستان میں تیس مسلم قبروں کی بے حرمتی کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو نسلی تعصب کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
قبروں کے بے حرمتی کے بعد ان پر رکھےگئے کتابچوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقعہ کا تعلق برمنگھم میں گزشتہ ماہ ایشیائی اور سیاہ فام آبادی کے درمیان ہونے والے پر تشدد واقعات سے ہے۔
برمنگھم سٹی کونسل کے ترجمان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے بے مقصد اور قبیح توڑ پھوڑ قرار دیا ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب سب سے اہم کام ان قبروں کے کتبوں کو دوبارہ نصب کرنا ہے۔