Wednesday, 02 November, 2005, 05:06 GMT 10:06 PST
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنوا نے خبر دی ہے کہ چین میں کوئلے کی ایک غیر قانونی کان میں گیس کے سبب ہونے والے دھماکے سے کم از کم سترہ کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ چین کے شمالی صوبے شانکی کے شہر زنہو میں پیش آیا جس میں سترہ کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے چین میں کان کنی کا کاروبار دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا ہے جہاں حکومتی اعدادو شمار کے مطابق ہرسال چھ ہزار کارکن ہلاک ہو جاتے ہیں۔
حادثے میں بچ جانے والے کارکن نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اس کان کے کنارے پر کھڑا تھا جب کان میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ کی وجہ سے نہ صرف اس کان میں موجود لوگ ہلاک ہو گئے بلکہ ساتھ والی کان میں بھی دو لوگ ہلاک ہو گئے ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کہ اس کمپنی کا لائنسنس ختم ہو چکا تھا اور وہ غیر قانونی طور پر کان کنی کر رہی تھی۔