Tuesday, 25 October, 2005, 10:28 GMT 15:28 PST
عراق کے شمال مشرقی علاقے میں کرد اکثریت کے شہر سلیمانیہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ بم ایک ایسی عمارت کے باہر پھٹا جس میں کرد ملیشیا گروہوں کی منتظم صوبائی حفاظتی وزارت کا دفتر تھا۔ بی بی سی نمائندے کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔
سلیمانیہ کی آبادی نے پندرہ اکتوبر کو ہونےوالے ریفرنڈم میں عراقی آئینی مسودے کےحق میں ووٹ دیا تھا۔ اور عراقی الیکشن کمیشن کے مطابق اس صوبے کی اٹھانوے اعشارہ چھیانوے فیصد آبادی نے ’ہاں‘ میں ووٹ دیا۔
یاد رہے کہ پیر کو بغداد میں تین خود کش بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔